حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی مستضعفین اور محروموں مظلوموں کی آواز ہے، نظام اسلامی ہی کے ذریعے سے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنے حقوق مل سکتے ہیں، نفرت اور تفریق ڈالنے والے عناصر آج گندگی کے ڈھیر پر نظر آتے ہیں۔ آج عوام کے اندر پیار محبت اور دلوں کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ نظام ولایت فقیہ ہے نظام ولایت فقیہ کے پرچم کے نتیجے آ کر ہم طاغوتی طاقتوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ اس بات کا اظہار امام جمعہ ملبرون حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے العصر سوسائٹی آف آسٹریلیا میں نماز جمعہ کے خطبے میں بیان کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی عوام اپنے حقوق سے محروم نظر آتی ہے جبکہ حکمران اپنی عیاشیوں اور غریب عوام کا خون چوسنے میں لگے ہوئے ہیں۔ بہت سے ممالک میں غربت بے روزگاری مہنگائی دہشتگردی میں آضافہ سے عوام پریشان نظر آتی ہے۔ایسے ممالک میں ایسے نظام کی ضرورت ہے جو عوام کو ان مشکلات سے نکال سکیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ تمام ممالک کے حکمرانوں نے مل کر ایسے نظام کے لیے جدوجہد کرنی ہے جس نظام کے ذریعے لٹیروں کا خاتمہ اور غریب عوام کی دادرسی ہو سکے
انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے حوالے سے کہا کہ آج انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی وجہ مظلوموں محروموں اور مستعفین کے حقوق کی پاسداری کے لیے صف اوّل میں نظر آتا ہے اور ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر غریب طبقے حقوق کے لیے لڑتا ہے۔
آخر میں بیان کیا کہ تقوی اور پرہیز گاری کے ذریعہ قرب الہی حاصل کرنا اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا و مظلوم کی حمایت کرنا تعلیمات معصومین علیہم السلام ہیں۔